اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے جب کہ حکومت اور مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پاکستان نیشنل فورم کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن بحال ہو رہا ہے اور مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے جب کہ حکومت اور مسلح افواج کے درمیا ن مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خطے میں معاشی ترقی آئے گی جب کہ ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا جائے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours