لاہور: مقامی ماتحت عدالت نے نکاح پر نکاح کے مقدمے میں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض اداکارہ میرا کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہورکی کینٹ کچہری میں میرا کے خلاف نکاح پرنکاح کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے حتمی طور پر طلب کئے جانے پر میرا عدالت میں پیش ہوئیں تو عدالت نے سزا کے طور انہیں عدالتی تحویل میں لے لیا۔
میرا کو حکم دیا گیا کہ پہلے وہ 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، اس کے بعد ہی ان کی ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت نے میرا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ ان نے کوئی نکاح نہیں ہوا،ان کا دلہا کون ہوگا یہ فیصلہ امی کریں گی۔
واضح رہے کہ میرا پرنکاح پرنکاح کرنے کے خلاف مبینہ شوہرعتیق الرحمان نے درخواست دائر کرکھی ہے، جس میں اس نے موقف ہے کہ میرا نے اس سے شادی کے بعد کسی اور سے بھی نکاح کررکھا ہے، عدالت نےمیرا کو کئی بارطلب کیامگروہ پیش نہیں ہوئیں تھیں۔ جس پرعدالت نے میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours