سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ ماضی کو بھلاتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد عامر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔براڈ کے مطابق، اگر عامر عالمی کرکٹ میں واپس آئے تو وہ محض ان کیلئے ایک حریف ہوں گے۔23 سالہ عامر کے اگلے مہینے متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے امکانات اس وقت ختم ہو گئے جب پاکستان نے اس ہوم سیریز کیلئے بدھ کو اعلان کردہ ٹیسٹ اور پاکستان اے کے وارم اپ میچوں کے اسکواڈز میں ان کو جگہ نہیں دی۔ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپوٹ میں بتایا گیا کہ اگلے سال انگلینڈ دورے میں کسی مرحلے پر عامر کی شمولیت کے اچھے امکانات موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق، براڈ نے کہا کہ وہ عامر کی عالمی کرکٹ میں واپسی کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔’مجھے بالکل اندازہ نہیں کہ ان کا دوبارہ سامنا کرتے ہوئے مجھے کیسا محسوس ہو گا۔2010 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہماری کامیابی اس اسکینڈل کی وجہ سے دھندلا گئی تھی‘۔براڈ نے کہا ’ میں نے کچھ انٹرویوز دیکھے ہیں جن میں کہا گیا کہ عامر کی کرکٹ ختم ہو چکی۔ وہ پریشان دکھائی دیتے ہیں اور کرکٹ میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں‘۔بطور ایک کھلاڑی آپ اس بات پر بہت زیادہ پریشان نہیں ہوتے کہ آپ کس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ آپ کی پوری توجہ آپ کی پرفارمنس پر ہوتی ہے‘۔لارڈز میں پیش آنے والے بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسیکنڈل کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ 14 جولائی،2016 میں یہاں کھیلے گا۔عامر کی ٹیم میں شمولیت سے اس میچ اور دورے کو بھرپور میڈیا کوریج ملنے کے امکانات ہیں۔ تاہم، براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نے رواں سال ایشیز سیریز سے سبق سیکھا ہے کہ کس طرح بڑے مقابلوں میں شخصیات پر زیادہ توجہ نہیں دینی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours