ڈھاکا: بنگلہ دیش نے میچ فکسنگ سے متاثرہ اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ دو سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر لی ہے۔2012 میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) دوسرے سیزن میں ہی بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل سمیت دیگر چارکھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد معطل کی گئی تھی۔اس ٹورنامنٹ میں پوری دنیا سے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی تاہم معاوضوں سمیت کئی کھلاڑیوں کو فرنچائزوں کی جانب سے میچ فیس کی عدم ادائیگی جیسے مسائل سے لیگ کے تشخص بری طرح متاثر ہوا تھا۔تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ نیا سیزن 24 نومبر سے شروع ہوگا جس میں ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت چھے نئی فرنچائز شامل ہیں ج میں بڑی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔بی پی ایل کے سیکریٹری اسماعیل حیدر نے کہاکہ اس دفعہ فرنچائز خریدنے کے لیے ہمارے پاس بڑی کمپنیاں ہیں تو امید ہے کہ کھلاڑیوں کو اب سے رقوم کی ادائیگی کے سلسلے میں مسائل نہیں ہوں گے۔انھوں نے کہاکہ ہم پراعتماد ہیں کہ دنیا کے چند بہترین کھلاڑی بی پی ایل میں حصہ لیں گے۔حیدر نے کہا کہ بی سی بی میچ فکسنگ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اینٹی کرپشن یونٹ کو متحرک کرے گا، ہمارا اپنا بھی اینٹی کرپشن یونٹ موجود ہے جو مکمل طور پر فعال ہے۔آئی سی سی اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تشکیل کردہ ٹریبونل نے اشرفل اور کیوی بلے باز لو ونسنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر چاروں کھلاڑیوں اور حکام پر کچھ عرصے کے لئے پابندی عائد کی تھی۔کھلاڑیوں کو میچ فیس کی عدم ادائیگی کے سبب فیکا نے کھلاڑیوں کو مستقبل میں بی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔حیدرنے کہاکہ بی پی ایل نے تقریباً تمام کھلاڑیوں کے بقایاجات ادا کئے ہیں جنھوں نے لیگ کے ابتدائی ایڈیشنز میں حصہ لیا تھا اور مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے نئی فرنچائزوں سے بینک گارنٹی حاصل کی گئی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours