کراچی: کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے القاعدہ کو مالی مدد فراہم کرنے والے ایک شخص محمد صبیح گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔محکمہ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے بدھ کو گرفتاری ظاہر کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ کاروباری شخصیت صبیح کو کب حراست میں لیا گیا۔خواجہ نوید کے مطابق صبیح کی پاکستان اور ایران میں دو کیمیکل فیکٹریاں ہیں اور انہوں نے القاعدہ کی جنوبی ایشیا برانچ سے پہلے افغان طالبان اور دوسرے شدت پسند گروہوں کی بھی مالی معاونت کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس صبیح کے دولت اسلامیہ کے ساتھ ممکنہ روابط کی تحقیقات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours