برطانوی ادارے کواکواریلی سامانڈز نے 2014 اور 2015 میں دنیا کی 800 بہترین جامعات کی فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کی 6 جامعات بھی شامل ہیں۔

نیشنل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد

نیشنل یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد نے فہرست میں 501 نمبر پر جگہ بنا ئی جب کہ اس کا درجہ مضمون کے لحاظ سے 251 تھا تاہم فیکلٹی کے اعتبار سے 398 تھا،یونی ورسٹی کا ایشیا کی بہترین جامعات میں درجہ 119 نمبر پرہے تاہم 2012 میں اس یونی ورسٹی نے 401 نمبر پر جگہ لی تھی ،اس یونیورسٹی کی بنیاد 1991 میں رکھی گئی تھی۔

قائد اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد

جاری کردہ بہترین جامعات کی فہرست میں قائد اعظم یونی ورسٹی نے 651 نمبر پر جگہ بنائی جبکہ مضمون کے حوالے سے 151 نمبر پر تاہم ایشیا میں قائد اعظم یونی ورسٹی 116 پر ہے۔یونیورسٹی کی بنیاد 1967 میں رکھی گئی تھی۔

لاہوریونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنس (LUMS)

لاہوریونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنس نے فہرست میں 701 نمبر اپنی جگہ حاصل کی جبکہ یہ ہی جامعہ 2012 میں 601 نمبرپر تھی تاہم ایشیا میں بہترین فہرست کے مطابق اس جامعہ کی رینکنگ میں بہتری آئی اور اب 161 نمبر پر ہے جبکہ 2014 میں یہ جامعہ 181 پر تھی۔یونی ورسٹی کی بنیاد 1984 پر رکھی گئی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)لاہور

یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET)لاہوربہترین جامعات کی فہرست میں 701 نمبر پر جبکہ 2013 میں بھی اس یونی ورسٹی کا یہ ہی درجہ تھا تاہم 2012 میں اس کا درجہ 601 پر تھا، ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 251 پر ہے۔یونی ورسٹی کی بنیاد 1929 میں رکھی گئی۔

یونی ورسٹی آف کراچی

جاری کردہ فہرست میں کراچی یونی ورسٹی 2013 سے 701 پوزیشن پرہے جبکہ ایشیا کی فہرست میں اس کا درجہ 251 نمبر پر ہے جبکہ جامعہ کی بنیاد 1951 میں رکھی گئی تھی۔

یونی ورسٹی آف لاہور

دی یونی ورسٹی آف لاہور نے بھی بہترین جامعات کی فہرست میں 701 نمبر رہی جس کی بنیاد 1999 میں رکھی گئی
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours