شاہد آفریدی ان دنوں خراب فارم کا شکار ہیں اور منگل کو ختم ہونے والے ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ وہ چار میچوں میں صرف 35 رنز بنا سکے جبکہ باؤلنگ میں بھی ان کی کارکردگی واجبی رہی جہاں وہ صرف پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔تاہم چیئرمین پی سی بی کا ماننا ہے کہ خراب فارم کے باوجود آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ریف ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔انہوں نے منگل کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی نے پاکستان کو کافی فتوحات دلائی ہیں اور وہ اب بھی ایسے میچ ونر ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا نقشہ بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔82 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 83 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ ایک ہزار 218 عرنز بنانے والے آفریدی نے انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ نیٹ ویسٹ بلاسٹ میں بھی ناتھنٹس کی نمائندگی کی تھی لیکن اس میں بھی ان کی کارکردگی ملی جلی رہی تھی۔ہندوستان سے سیریز کے حوالے سے شہریار خان نے کہا کہ ہم سیریز کیلئے ہندوستان کے ہاتھ پیر نہیں جوڑیں، اس سے پہلے بھی ہندوستان سے سیریز نہیں ہو رہی تھی اور اگر ایک سال اور نہیں ہوئی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دورہ پاکستان کیلئے ہالینڈ، ہانک کانگ، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور عمان سے رابطے میں ہیں اور میں ان کے دورے کیلئے کافی پرامید ہوں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours