بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اپنے ساتھی اداکار عمران خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایک بیزار کن شخصیت کے مالک ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان نہایت بور انسان ہیں اور کبھی کبھی انہیں عمران کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ دوہری شخصیت کے مالک ہیں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ کبھی تو انہیں لگتا ہے کہ عمران اپنی اس دوسری شخصیت میں مجرم یا نفسیاتی مریض کی شخصیت کے حامل ہیں کیوں کہ کسی شخص کا اتنا نفیس اور شریف ہونا ناقابل یقین ہے۔کنگنا کا عمران کی اہلیہ ایونتیکا کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی کے لوگ عمران کے بارے میں ایسے خیالات کیوں رکھتے ہیں جبکہ وہ اس سے بالکل مختلف ہیں، کنگنا کے مطابق اگر عمران کی اہلیہ ایسا سوچتی ہیں تو یقیناً سچ ہی ہوگا کیوں کہ وہ انہیں بہتر جانتی ہیں۔کنگنا کا فلم ’کٹی بٹی‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام رومانوی فلمیں لڑکا لڑکی کی محبت اور اس کے بعد پوری زندگی خوشی سے گزارنے پر ختم ہوتی ہیں تاہم’’ 'کٹی بٹی‘‘کا آغاز ہی یہیں سے ہوتا ہے۔’اس فلم کی شروعات ہی سات سال پرانے ایک رشتے کے ختم ہونے سے ہوگی اور آگے یہ دکھایا جائے گا کہ کیا ان کی محبت اتنی مضبوط ہے کہ وہ ایک دوسرے کے پاس واپس آجائیں‘۔کنگنا رناوٹ اور عمران خان کی آنے والی فلم ’کٹی بٹی‘ 18 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ عمران خان بولی وڈ میں گیارہ فلمیں لگاتار فلاپ دینے اور دو سال کے وقفے کے بعد نکہیل ایڈوانی کی فلم ’کٹی بٹی‘ سے واپسی کر رہے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours