اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
اسلام آباد: قومی ایئر لائن کبھی مسافروں کو چھوڑ کر آجاتی ہے اور کبھی کہیں کہ مسافر کو کسی دوسرے ایئرپورٹ پر اتار دیتی ہے لیکن اس بار پی آئی اے تمام مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان چھوڑ کر آ گئی۔
جدہ اور مسقط سے آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو تو لے آئی لیکن ان کا سامان وہیں چھوڑ آئی۔ مسافروں نے جب ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے سامان کے حوالے سے حکام سے پوچھا تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا سامان تو جدہ اور مسقط میں ہی رہ گیا ہے۔
پی آئی اے حکام کی لاپرواہی کے پر مسافروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج پر احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن مظاہرین کی داد رسی کے لئے پی آئی اے حکام موجود ہی نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پی آئی اے اس قسم کے کارنامے انجام دے چکی ہے جس کے باعث قومی ایئرلائن کو آئے روز بھاری بھرکم جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours