پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ زمبابوے اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ دورۂ زمبابوے میں اظہرعلی ون ڈے اور شاہد آفریدی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں مصباح الحق پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں چار رکنی سلیکشن کمیٹی نے کوچ وقاریونس سے مشاورت کے بعد قومی سکواڈ کو حتمی شکل دی ہے۔
وکٹ کیپر سرفراز احمد حج کی ادائیگی کے سبب زمبابوے کے دورے میں ٹی 20 میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر عمران خان جونیئر پہلی بار ٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیے گیے ہیں۔ بدھ کے روز ختم ہونے والے قومی ٹی 20 کپ میں انھوں نے شاندار بولنگ کی۔
عمران خان جونیئر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں جن میں دو بار میچ میں چار وکٹوں کی متاثر کن کارکردگی بھی شامل ہے۔
کراچی بلوز کے خلاف فائنل میں بھی انھوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے عامر یامین کو بھی پہلی بار ٹی 20 ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ انھوں نے بھی قومی ٹی 20 کپ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان کی ٹی 20 ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
محمد حفیظ، احمد شہزاد، مختار احمد، عمراکمل، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی ( کپتان)، عامر یامین، محمد عرفان، بلال آصف، وہاب ریاض، عماد وسیم، سہیل تنویر، محمد رضوان اور عمران خان جونیئر۔
ون ڈے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
اظہرعلی ( کپتان )، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، صہیب مقصود، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، انور علی، وہاب ریاض، یاسرشاہ، راحت علی، محمد عرفان اور اسد شفیق۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیم:
مصباح الحق ( کپتان )، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہرعلی، محمد حفیظ، فواد عالم، اسد شفیق، یونس خان، سرفراز احمد، یاسرشاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، عمران خان، راحت علی اور جنیدخان۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours