اسلام آباد:ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ’بلا اشتعال‘ فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہو گیا۔

بی ایس ایف نے ایل او سی کے قریب راولا کوٹ سیکٹر میں شیلنگ کی۔

ہندوستانی فورس کی جانب سے 24 گھنٹوں میں دوسری بار سیز فائر کی خلاف ورزی سے بٹل سیکٹر میں عالم گاوں کا رہائشی غلام نبی زخمی ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق بی ایس ایف نے رات 12 بجے سے فائرنگ اور گولہ باری شرع کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستانی فورسز بھی فائرنگ کی۔

اس صورتحال کے باعث سرحد کے قریب رہائش پذیر افراد گھروں میں محصور ہیں، مقامی انتظامیہ نے اسکولوں میں چھٹیاں کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بٹل سیکٹر میں ہی ہندوستانی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس سے ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے پاکستانی اہلکار کا تعلق گلگت بلتستان کی تحصیل غذر سے تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی پاکستان اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے افسران کی ملاقات ہوئی تھی جس میں 2 معاملات پر اتفاق کیا گیا تھا۔

۔ سمگلنگ کی روک تھام

خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری ہندوستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours