کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے مزید 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی پولیس نے سانحہ صفورا میں گرفتار 3 ملزمان حسین عمر شبلی، سلطان قمر رومی اور نعیم ساجد عرف پینا انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو ملزمان کو تحویل میں دینے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سلطان قمر رومی محکمہ فشریز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہے، سرکاری افسر ہونے کے باوجود اس نے دہشت گردوں کی مدد کی، ملزمان کو اسلحہ فراہم کیا اور ان کی رہائش کا بندوبست کیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سلطان قمر صدیقی اور اسلحہ ڈیلر نعیم ساجد اسلحے کی اسمگلنگ کیا کرتے تھے، ان کے سلطان قمر رومی کے بھائی حسین قمر صدیقی کے ساتھ مراسم تھے، اسی کے ذریعے ہی انہوں نے سلطان قمر سے اسلحہ حاصل کیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 30ستمبرتک جسمانی ریمانڈ پرسچل پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ سانحہ صفورا میں پہلے ہی 5 ملزمان گرفتار ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours