اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ کی جانب سے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔

سینیٹر ظفر علی شاہ نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے حوالے سے درخواست پر موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ استعفے دے چکے ہیں جس کے بعد انہیں دوبارہ اسمبلیوں میں لاناغیرجمہوری اقدام ہوگا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعظم، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 97افراد کو نوٹس جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق سپریم کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours