بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون نہایت خوبصورت اداکارہ ہیں اور وہ ان کے لیے اپنی پوری زندگی انتظار کر سکتے ہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے کی لانچ کے سلسلے میں پونا پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔اس موقع پر رنویر نے دپیکا سے اپنی محبت کااظہار تو کیا تاہم وہ اس کے ساتھ کافی محتاط بھی دکھائی دیئے۔اپنی بات کی تفصیلات میں جاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'آپ (میڈیا) والے اس ایونٹ میں ان کا اور دپیکا کا صبح 9 بجے سے انتظار کر رہے ہیں لیکن دپیکا انتی خوبصورت ہیں کہ وہ ان کا انتظار پوری زندگی کر سکتے ہیں۔رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کا ایک گانا ’دیوانی مستانی‘ آئینہ محل میں فلمایا گیا ہے جس کی وجہ ہدایت کار سنجے لیلا بنسالی کے لیے یقینا دپیکا کی خوبصورتی ہوگی۔دپیکا نے رنویر کے بیان پر تبصرہ کرنے کے بجائے میڈیا کو رنویر کی بات کا سیاق و سباق معلوم کرنے مشورہ کیا۔18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں رنویر سنگھ افسانوی ہندو جنگجو مراٹھا پیشوا باجی راؤ کا کردار اور دپیکا ایک مسلمان جنگجو مستانی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ پریانکا چوپڑا نے باجی راؤ کی بیوی کاشی بائی کا کردار نبھایا ہے۔یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اس سے قبل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’رام لیلا‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours