مائیکروسافٹ نے اپنے نئے سرفیس پرو 4 ٹیبلیٹ اور پہلے سے بہتر نئے ونڈوز فون ڈیوائسز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردیں جو چھ اکتوبر 2015 کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے جائیں گے۔مائیکروسافٹ نے نیویارک میں شیڈول ایک ایونٹ کے لیے دعوت نامے بھیجنا شروع کردیئے ہیں جس میں وعدہ کیا گیا ہے کہ تقریب کے دوران " اگلے مرحلے کی ونڈوز 10 ڈیوائسز" کو متعارف کرایا جائے گا۔اس دعوت نامے میں مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز 10 ڈیوائسز کے حوالے سے ہمارے پاس کچھ پرجوش خبریں موجود ہیں جو ہم شیئر کرنا چاہتے ہیں۔دعوت ناموں کے لیے استعمال ہونے والی تصویر سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی نئی ڈیوائسز کے بارے میں کچھ اشارے ملتے ہیں۔خیال رہے کہ ایسی اطلاعات پہلے سے سامنے آرہی ہیں کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا سرفیس پرو ٹیبلیٹ متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ ایپل کے نئے آئی پیڈ کا سب سے بڑا حریف ثابت ہوسکتا ہے۔اسی طرح مائیکروسافٹ کی جانب سے اس کے رئیلٹی ہیڈ سیٹ ہولو لینس کو مارکیٹ میں لانے کی تاریخ سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے رواں برس جولائی میں اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 متعارف کرایا تھا جسے اب تک کروڑوں افراد اپنے کمپیوٹرز پر اپ ڈیٹ کرچکے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours