اپر دیر: جماعت اسلامی کے مضبوط قلعے میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پی کے 93اپر دیر کے ضمنی الیکشن میں پی پی کے صاحبزادہ ثنا اللہ کامیاب ہو گئے۔ پی کے 93اپر دیر کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے مضبوط قلعے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثنا اللہ نے 21788 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ جماعت اسلامی کے ملک اعظم نے 14617 ووٹ حاصل کیے۔ صاحبزادہ ثنا اللہ نے 7171 ووٹوں سے برتری حاصل کی اور ٹرن آؤٹ تقریباً 34 فیصد رہا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours