کراچی / لندن: برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستانی عوام سے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مدد کی اپیل کی ہے۔
عمران فاروق کی 5 ویں برسی پر اسکارٹ لینڈ یارڈ نے نئی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، کیس کی تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے کسی بھی پاکستانی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔
ادھر ڈاکٹر عمران فاروق کی 5 ویں برسی پر آج ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours