لاہور: پنجاب میں آٹے کی قیمت میں چار روز میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔ مارکیٹ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 745 روپے تک پہنچ گئی۔ فلور ملز کی جانب سے مارکیٹ میں فراہم کئے جا رہے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ابھی جمعہ کے روز ہی دس روپے اضافے سے 735 روپے کی گئی لیکن اب مارکیٹ میں یہ نرخ دس روپے مزید اضافے سے 745 روپے تک پہنچا دی گئی ہے۔ فلور ملرز کا موقف ہے کہ کھلی مارکیٹ میں گندم کے نرخ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنا پر آٹے کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہے تاہم عوامی حلقے اس اضافے پر بے بسی کی تصویر ہی بنے ہوئے ہیں۔ آٹے کے ساتھ ساتھ میدے کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں میدے کی 84 کلو کی بوری بھی مزید 50 روپے اضافے سے تین ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے اور میدے کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours