پیرس: تاریخ دانوں نے دعویٰ کیاکہ کرکٹ کا کھیل سب سے پہلے فرانس میں کھیلا گیا، برطانیہ نہیں وہی اس کا موجد ہے۔
عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کرکٹ برطانوی سرزمین پر1550 میں شروع ہوئی اور گلڈ فیلڈ میں کھیلی جاتی تھی، پہلی بار اس کا دستاویزی ثبوت 1589 میں ایک رائل گرامر اسکول کے بچوں کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی رپورٹ سے ملا۔ لیکن تاریخ دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں اس کھیل کے سامنے آنے سے بھی تقریبًا 80 برس قبل 1478 میں کنگ لوئس الیون کو لکھے گئے خط میں کرکٹ کا تذکرہ موجود ہے۔
نوجوان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شمالی فرانس کے قصبے لائیٹریس میں چند لوگ یہ کھیل کھیل رہے تھے، جب کچھ دوسرے لوگ وہاں ٹھہرے تو ایک کھلاڑی نے چیخ کر کہا کہ تم ہمارے بال گیم کو کیوں دیکھ رہے ہوں۔ جس پر جھگڑا شروع ہوا اور اس میں ایک شخص مارا بھی گیا تھا۔
یہ انکشاف ہونے کے بعد فرانس کے سیاحت ڈپارٹمنٹ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے281 نفوس پر مشتمل اس لائیٹریس نامی قصبے میں فرانس کا پہلا کرکٹ گراؤنڈ بنانے اور وہاں اگلے ماہ مختلف کلبز کے درمیان ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours