کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں نے کارورائی کرتے ہوئے 3 صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت شفقت اور ابراہیم کےناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش مزید وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ ملزمان نے بی این پی رہنماحبیب جالب کا قتل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کئی فراری کیمپس موجود ہیں جنہیں بہت جلد ختم کردیا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours