سری نگر: ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 2012 میں لائن آف کنٹرول پر ماچھیل سیکٹر پر جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو مارنے پر ہندوستانی عدالت نے ایک کرنل سمیت 6 فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

ہندوستانی نیوز ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ادھم پور میں ہندوستانی فوج کے نادرن کمانڈ کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے تصدیق کی ہے کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ اِنچیف ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے ماچھیل جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو ہلاک کرنے کے جرم میں کرنل دنیش پٹھانیہ، کیپٹن اُپیندرا، حوالدار دویندرا کمار، لانس نائیک لکھمی، لانس نائیک ارون کمار اور رائفل مین عباس حسین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے.

یاد رہے کہ اپریل 2012 میں ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جموں و کشمیر کے کپواڑہ ڈسٹرکٹ کے ماچھیل سیکٹر پر 3 مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

ہلاک ملزمان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ورثاء اور لواحقین نے اس پر شدید احتجاج کیا،ان کا موقف تھا کہ تینوں افراد عام شہری تھے اور ان کا عسکریت پسندوں سے کسی قسم کا تعلق نہیں تھا.

پولیس کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد کو ملازمت کا جھانسہ دے کر سرحد پر لے جایا گیا اور جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا گیا.

بعد ازاں ہندوستانی فوج نے اس واقعے میں ملوث 6 افراد کے کورٹ مارشل کا حکم جاری کردیا.
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours