کابل: پاک افغان سرحد کے قریب ایک گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 4 افراد مارے گئے ۔

امریکی ڈرون طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب واقع افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے لال پورہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں طالبان کمانڈر حبیب اللہ بھی شامل ہے تاہم طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے ضلع گومل میں امریکی ڈرون حملے میں 15 طالبان مارے گئے تھے ۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours