اٹک: کوہاٹ روڈ پر کوسٹر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔
اٹک میں کوہاٹ روڈ پربنوں سے آنے والی کوسٹر، کارسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر تمام متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours