کراچی: صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سندھ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پولیس اور رینجرز حکام نے قومی ایکشن پلان اور کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور کراچی آپریشن، سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تشدد کی نئی لہر اور اس میں ہونے والی تحقیقات میں پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے اور کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کی ہدایت پر تھانوں کو جدید بنانے پر غور کیا گیا جس کے لیے سندھ حکومت نے تھانوں کو جدید بنانے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے تحٹ تمام تھانوں کو جدید اسلحہ، بکتر بند گاڑیان اور دیگر سامان مہیا کیا جائے گا جب کہ تھانوں کو جدید کمپیوٹرائزڈ بنانے پر 28 اروب روپے کی لاگت آئے گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی از سر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جو محکمہ داخلہ کے تحت کرائی جائے گی۔دوسری جانب ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، شہر میں آپریشن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، آپریشن کا مقصد ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مقامی این جی اوز کی دوبارہ رجسٹریشن کی جائے گی کیونکہ این جی اوز کی سیکیورٹی کلیئرنس ہونی چاہئے جب کہ ان کی کارکردگی اور مالی وسائل پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours