اسلام آباد: ایف آئی اے نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو دہشت گردی کے حوالے سے مشکوک بینک کھاتوں کی تفصیلات پیش کی۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے اور نیکٹا کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ایف آئی اے کے حکام نے دہشت گردی کے حوالے سے مشکوک بینک کھاتوں کی تفصیلات پیش کی اور بتایا کہ ان کھاتوں کے پیچھے موجود کرداروں تک پہنچنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر قیمت پر دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے کا عزم کررکھا ہے۔اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے دہشت گردوں کے مالی وسائل کا سدباب کیا جائے، دہشت گردوں کے مالی وسائل کا سدباب مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، ایف آئی اے اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے رابطہ ر کھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours