اسلام آباد: ملزم محسن علی نے کاشف کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعترف کر لیا۔ لندن بھیجنے کیلئے ملزم معظم علی نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔اسکاٹ لینڈر یارڈ کی تفتیشی ٹیم کو دیئے گئے بیان میں ملزم محسن علی نے کاشف کیساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعترف کر لیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے کراچی آتے وقت ملزم معظم ہمارا انتظار کر رہا تھا۔ واضح رہے دو روز قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ کو تیسرے ملزم محسن سے تفتیش کی رسائی دی گئی تھی۔ اس سے قبل معظم علی اور خالد شمیم سے اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے تفتیش کی تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours