کراچی: شام، عراق اور لیبیا کے لاکھوں پناہ گزین جنگ اور بدحالی کی باعث خطرناک سمندروں سے گزر کر یورپ جانے کی کوششوں میں جان کی بازی ہار رہے ہیں جب کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور سال 2013 کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان میں تھے جو 1980سے اب تک پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں بسایا ہے اور اب بھی وہاں 15 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں لیکن دیگر ذرائع کے مطابق ا ن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کے تنازعات کے بعد اب ترکی دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 17 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں لیکن پاکستان کو مہاجرین کی طویل ترین میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ سال 2015 کے تحت ترکی کے بعد اردن کا نام آتا ہے جہاں شام کی جنگ کے بعد 8 لاکھ لوگ پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ جب کہ ایران میں بھی 8 لاکھ سے زائد پناہ گزین موجود ہیں جن کی اکثریت افغان باشندوں پر مشتمل ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours