لاہور: لاہور کے باغ جناح پارک سے دس فٹ لمبا اژدھا برآمد ، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔دس فٹ لمبا اور چالیس کلو وزنی اژدھا سیر کرنے لاہور کے باغ جناح جا پہنچا ، پائتھن نسل کی مادہ نے دہشت پھیلا دی۔جناح باغ لاہور میں دس فٹ لمبا اور چالیس کلو وزنی اژدھا سیر کرتا لاہور کے باغ جناح جا پہنچا جس نے جناح باغ میں دہشت پھیلا دی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر پائتھن نسل کی مادہ کو مار ڈالا۔جناح باغ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اژدھا چڑیا گھر کا لگتا ہے ، دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اژدھا ہمارا نہیں ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours