ٹیکسلا: جی ٹی روڈ پر گاڑی سے بڑی مقداد میں ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے پشاور سے راولپنڈی آنے والی گاڑی کی ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ پر تلاشی لی تو اس سے 200 ڈیٹو نیٹر، بارودی مواد اور تاریں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم احسن کا کہنا ہے کہ وہ یہ ڈیٹونیٹر پہاڑوں کو توڑنے والی کمپنی کے لئے لے کر جا رہا تھا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کام کے لئے باقاعدہ طور پر لائسنس ہوتا ہے تاہم گرفتار ملزم سے کوئی ایسی دستاویز برآمد نہیں ہوئی جس سے ثابت ہوا کہ یہ بارودی مواد پہاڑوں کو توڑنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours