لاہور: تحریک انصاف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اہلیت الیکشن کمیشن میں چیلنج کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی کی جانب سے این اے 122 پر ریٹرننگ افسر کے روبرو اپنا اعتراض جمع کروایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ سردار ایاز صادق کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے 25لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاہے جب کہ ایاز صادق نے ابھی تک جرمانہ جمع نہیں کروایا اور نہ ہی انہوں نے حکم امتناعی لیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایاز صادق آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرار دیاجائے۔

تحریک انصاف کی طرف سے ایاز صادق پر ایک اور اعتراض بھی لگایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان کی جانب سے ایف بی آر کے اندر جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات میں اثاثوں کی تفصیلات میں فرق ہے، اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours