اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کمیشن کے چاروں ارکان کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے اور اُنھیں معیاد پوری ہونے تک عہدوں سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر واضح کیا کہ ان ارکان کے خلاف آئین میں کارروائی کرنے کا طریقہ کار موجود ہے اس کے علاوہ اُنھیں معیاد پوری ہونے تک اُن کے عہدوں سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن ریاض کیانی کو ہی ہٹا دیں۔ تاہم چیف الیکشن کمشنر نے اس عمران خان کے اس مطالبے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours