لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
سیلفی کنگ کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی احمد شہزاد زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کرنےو الے ہیں اور وہ بہت جلد سہرا سجا کر دُلہنیا گھر لانے کی تیار کررہے ہیں۔
احمد شہزاد 19 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جب کہ شادی کی تقریبات میں لاہور میں منعقد کی جائیں گی جس میں قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اپنی شادی سے متعلق احمد شہزاد کا کہنا تھاکہ گھر والوں کی پسند سے شادی کررہا ہوں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours