ممبئ: بھارت میں ایک سنگدل باپ نے مالدار بننے کے لیے اپنی بیٹی کی دیوی پر نہ صرف بلی چڑھا دی بلکہ اس کا خون بھی پیا۔
بھارتی کے دیہات خان پور کے گاؤں جموڑ میں صبح سویرے گرجیش نامی شخص نے اپنی بیٹی کوشی کو قتل کرنے کے لیے اس کے سر پر ہتھوڑوں سے وار کیے اور جب اس کی بیوی سنیتا نے اسے بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی اس کے شوہر نے تشدد کیا۔ سنیتا کے مطابق اس کے شوہر نے گھر میں امن اور مالی خوشحالی کے لیے کئی بار بیٹی کو دیوی کے نام پر بھینٹ چڑھانے کا کہا تھا۔
سنیتا کے مطابق قتل کے وقت اس کی بیٹی کی عمر صرف 9 سال تھی جب کہ اس کے 2 بیٹے بھی گھر میں موجود نہیں تھے جب کہ اس نے قتل سے قبل اپنی بیٹی کو نشہ آورشے دی اور اس کے پیٹ پر اگربتیاں جلائیں اور کچھ منتر پڑھنے کے بعد اسے مارنے کے لیے اس پر حملہ کیا۔
گاؤں کے رہائشیوں کے مطابق گرجیش ایک کسان اور بے روزگار تھا اور اپنے مسائل کے حل کے لیے وہ تعویز گنڈے والوں کے پاس بیٹھنے لگا تھا اور اس نے ایک ایسے ہی شخص کے مشورے پر اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours