اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور حکومت کو نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ دہشت گردی کا الزام لگا کر 90 دن کا ریمانڈ لینا امتیازی سلوک ہے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی کرپشن کی صفائی پیش نہیں کررہے لیکن دہشت گردی کا الزام لگا کر 90 دن کا ریمانڈ لینا امتیازی سلوک ہے جب کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور حکومت کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ایک جماعت سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات میں بھی کوئی صداقت نظر نہیں آتی کیونکہ جب وہ پرویز مشرف کے اتحادی تھے اس وقت ان کے خلاف اقدام کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پروجیکٹ 23 ارب سے 83 ارب روپے تک چلا یا گیا اگر ہمارا وزیراعظم ہوتا تو فوری کرپشن کا الزام لگ جاتا۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours