شیخوپورہ: مردہ بھینس کا گوشت بنانے والے 3 قصاب شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، چھترول اور منہ کالا کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔شیخوپورہ کے علاقہ جاوید نگر میں 3 قصاب کھیتوں میں مردہ بھینس کا گوشت بنا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر شہری وہاں پہنچ گئے اور قصابوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کی چھترول شروع کر دی اور ان کے منہ کالے کر دئیے۔ دوسری جانب جب فیکٹری ایریا پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی تو اس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور 2 گھنٹے تک جائے وقوعہ پر نہ پہنچی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک قصاب پطرس موقع سے فرار ہو گیا تاہم شہریوں نے دیگر 2 قصابوں اعظم اور عبید کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی درخواست پر دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Home
پاکستان
شیخوپورہ: شہریوں نے مردہ بھینس کا گوشت بنانے والے 3 قصابوں کا منہ کالا کرکے پولیس کے حوالے کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours