اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 24 سے 27 ستمبر تک تعطیلات کی سفارش کردی۔
ملک بھر میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی جس کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے 4 تعطیلات کی سفارش کی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر 24 ستمبر جمعرات سے 27 ستمبر اتوار تک تعطیلات کی سفارش کی گئی ہے جن میں سرکاری ملازمین اور شیڈولڈ بینکوں کی ہفتہ وار 2 چھٹیاں بھی شامل ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours