اوساکا: جاپانی کھانوں کو عجیب وغریب روپ دینے کے ماہرہیں اور اب ایک جاپانی سائنسدان نے ایسے نوڈلز تیار کیے ہیں جو اندھیرے میں چمکتے ہیں۔

اس سے قبل جاپانی خوشبودار انڈے، میپل پتوں کو تیل میں فرائی کرنے اور دل کی شکل کی نارنجیاں اگانے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔ اگرچہ ان نوڈلز کو دیکھ کر بھوک نہیں جاگتی لیکن جاپان میں خوراک پر لکھنے والے سائنسداں کورارے راکو نے اوساکا سائنسی میلے کے لیے یہ نوڈلز تیار کیے تھے ۔ فی الحال انہوں نے ٹویٹر پر چند تصاویر ہی پوسٹ کی ہیں جن میں نیون کی طرح گہرے گلابی نوڈلز دیکھے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح سبز اور نیلے رنگ کے کھائے جانے والے ٹکڑے بھی دکھائی دے رہے ہیں جو برتن صاف کرنے والے پیڈ کے ٹکڑے معلوم ہوتےہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نوڈلز رات میں چمکتے ہیں لیکن اس کی کوئی تصویر پوسٹ نہیں کی اور صرف اتنا بتایا ہے کہ انہوں نے عام نوڈلز کو نیون رنگ میں رنگا ہے جو الٹروائلٹ روشنی میں چمکتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ کھانے میں ان کا ذائقہ عام نوڈلز سے بھی بڑھ کر ہے۔ ابھی تک یہ نوڈلز بازار میں دستیاب نہیں لیکن عجیب وغریب کھانوں میں جاپانیوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ بہت جلد یہ نوڈلز مارکیٹ کے لیے بھی بنائے جاسکیں گے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours