برلن: جرمنی کی خاتون فوٹوگرا فر کی جانب سے کھینچی گئی ایک تصویر دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے جس میں ایک برفانی ریچھنی کو بہت بری حالت میں دکھایا گیا ہے۔
لینجنبرگر کی جانب سے کھینچی گئی اس تصویر کو ہزاروں افراد شیئر کرچکے ہیں جوبحرِ آرکٹک میں واقع ناروے کے والبرڈ خطے سے لی گئی ہے اور یہاں سیاح برفانی ریچھ دیکھنےکے لیے آتے ہیں۔ لینجنبرگر کے مطابق یہ تصویر ماحولیاتی آلودگی اور آب و ہوا میں تبدیلی کے بعد برف گھلنے اور برفانی ریچھوں کے مصائب کو بیان کرتی ہے جس سے بالخصوص مادہ ریچھ ذیادہ متاثر ہوتی ہے کیونکہ بچوں کی خوراک کا انتظام بھی ان کے ذمے ہوتا ہے۔ برف کم ہونے سے برفانی ریچھوں کے رہنے کی جگہ شدید متاثر ہورہی ہے اور وہ سخت مشکلات کے شکارہیں۔
اگر انٹرنیٹ پر برفانی ریچھ کی تصاویر دیکھی جائیں تو وہ بہت فربہ اور خوبصورت نظر آتے ہیں لیکن لینجنبرگرکے مطابق انہوں نے جن ریچھوں کو دیکھا وہ بیمار اور کمزور دکھائی دیئے اور ان کی مادائیں ذیادہ کمزور تھیں۔ ان کی تصویر میں ریچھنی ہڈیوں کی ڈھانچہ دکھائی دیتی ہے جس کا ایک پیر مجروح ہوکر ناکارہ ہوچکا ہے ۔ تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ اس تصویر کو دیکھ کر اس کی ذمے داری آب و ہوا میں تبدیلی پر عائد کرنے میں احتیاط کرنی ہوگی۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا میں برفانی ریچھوں کے ماہر ایان اسٹرلنگ کے مطابق یہ ریچھنی بہت بوڑھی ہوچکی ہے اور غذائی کمی کی شکار ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours