ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ وہاڑی چوک پر ہونے والے دھماکے کے باعث کم از کم 43 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے واقعے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فارنزک رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت سامنے آسکے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سات سے آٹھ چنگ چی رکشے متاثر ہوئے ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours