بیجنگ: چین کے صوبے جیانگ سو میں دو افراد نے ایپل کمپنی کے نئے آئی فون 6 ایس خریدنے کے لیے گردہ بیچنے کی کوشش کی.
چین کے مقامی روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق وو نامی ایک شخص آئی فون 6 ایس خریدنا چاہتا تھا، لیکن اُس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے، جس پر اس کے دوست ہوانگ نے مشورہ دیا کہ وہ دونوں اپنا ایک ایک گردہ بیچ کر یہ رقم حاصل کرلیتے ہیں.
رپورٹ کے مطابق دونوں نے انٹرنیٹ پر ایک ایجنٹ کو تلاش کیا، جس نے انھیں نانجنگ کے ایک ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کو کہا.
تاہم 12 ستمبر کو جب وہ دونوں ہسپتال پہنچے تو انھوں نے ایجنٹ کو وہاں موجود نہیں پایا.
دونوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور وو نے اپنے دوست ہوانگ کو اس عمل سے باز رہنے کا مشورہ دیا،لیکن ہوانگ نے بات ماننے سے انکار کردیا.
رپورٹ کے مطابق وو نے بعد ازاں پولیس کو ساری صورتحال بتا دی جبکہ ہوانگ فرار ہوگیا اور اس کے بعد سے اس کا کچھ علم نہیں.
Post A Comment:
0 comments so far,add yours