کوئٹہ: ایف سی اورحساس ادارے نے گوادر اورجیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 شر پسندوں کو گرفتار کرلیا۔
فرنٹئیر کانسٹیبلری ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر گوادراورجیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شر پسند ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی دیگرمختلف وارداتوں میں ملوث تھے، گزشتہ دنوں جیوانی ایئرپورٹ پرحملےمیں بھی یہی شر ہسند ملوث تھے اور انہوں نے ہی سول ایوی ایشن کے اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ 30 اگست کو 6 موٹر سائیکلوں پر سوار 12مسلح افراد جیوانی میں 20 سال سے غیر فعال ائیر پورٹ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے فائرنگ کرکے سول ایوی ایشن کے اسسٹنٹ انجینئر اور الیکٹرونکس سپروائزرالطاف حسین کو قتل جب کہ ایک اہک اہلکار کو اغوا کرلیا تھا.
Post A Comment:
0 comments so far,add yours