کراچی/ لاہور: کراچی میں کینٹ سٹیشن ریلوے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں الاونس کی کٹوتی اور اوور ٹائم کی پرانے پے سکیل پر ادائیگی کے خلاف احتجاجا کینٹ سٹیشن کے لوکو شیڈ میں کام بند کرکے چار گھنٹے احتجاج کیا۔ ملازمین نے حکومت سے فوری طور پر الاوئنسسز میں کٹوتی واپس لینے اور اوور ٹائم نئے پے سکیل کے مطابق ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے الائونسز میں کٹوتی کرکے ان کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے جبکہ وزیر ریلوے نے انہیں خود یقین دہانی کرائی تھی کہ الائونسز میں کٹوتی نہیں ہوگی۔ریلوے ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا تاہم چار گھنٹے احتجاج کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کرکے لوکو شیڈ میں کام بحال کر دیا۔
Home
پاکستان
الاؤنسز میں اضافے کے لئے ریلوے ملازمین ڈٹ گئے، کئی شہروں میں مظاہرے، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours