اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے احاطے میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ وکلاء کے ساتھ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناروا روئیے کے باعث انکی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ علی ظفر نے کبھی کسی کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار نہیں کیا۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ہر وکیل کو جسٹس خواجہ سے کوئی نہ کوئی شکایت ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours