لندن: لیڈیا سبسٹین کی عمر ابھی صرف 12 سال ہے جس نے ذہانت کے ٹیسٹ میں شہرہ آفاق سائنسدانوں البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈیا سبسٹین کی عمر صرف 12 سال لیکن ذہانت میں بڑے بڑے سائنسدانوں سے بھی آگے ہے۔ برطانوی طالبہ نے حال ہی میں ہونے والے ذہانت کے ٹیسٹ (Mensa IQ test) میں نامور سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی مات دیدی ہے۔لیڈیا سبسٹین کا تعلق برطانیہ کے علاقے لینگہم سے ہے جہاں وہ ایک سکول میں زیر تعلیم ہے نے تعطیلات کے دوران ذہانت کے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس وقت اس کی حیرت کی انتہاء نہیں رہی جب اس کو پتا چلا کہ اس نے ٹیسٹ میں نہ صرف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ شہرہ آفاق سائنسدانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کا ٹیسٹ کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ ذہانت کا یہ ٹیسٹ اس کی توقعات کے برعکس انتہائی آسان تھا۔ واضع رہے کہ Mensa IQ test ذہانت کی جانچ پڑتال کے لئے سب سے پرانا ٹیسٹ ہے جس میں صرف ان ہی افراد اور طلبہ کو موقع دیا جاتا ہے جو آئی کیو ٹیسٹ میں 98 فیصد حاصل کر پاتے ہیں جبکہ اس کی رکنیت کیلئے اہلیت کا معیار کم از کم 132 سکور ہے۔ لیڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ریاضی میں اپنا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

Post A Comment:

0 comments so far,add yours