اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
ہانگ کانگ:دنیا بھر کی خواتین اپنے وزن کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہیں۔ کچھ خواتین اپنے اس مسئلے کے حل کیلئے ڈائٹنگ پر توجہ دیتی ہیں۔ کچھ مختلف ادویات کا سہارا لیتی ہیں لیکن کسی طرح بھی اس مشکل سے چھٹکارا پانا ممکن نظر نہیں آتا۔ تاہم اب انھیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ اس لئے کہ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی خواتین میں آج کل یہ رجحان بہت پروان چڑھ رہا ہے کہ سورج کو گھورنے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ موٹاپے سے نجات بھی ممکن ہے۔ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو آج کل وزن کم کرنے کا اتنا بھوت سوار ہے کہ ان کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی گھروں کی چھتوں پر سورج کو گھورنے پہنچ جاتی ہیں۔ تاہم اگر کسی کو چھت دستیاب نہ ہو تو وہ سڑک کنارے ہی کھڑے ہو کر یہ سخت مشقت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتی ہیں۔ ہانگ کانگ کے طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ سورج کو گھورنے سے انسانی جسم میں سولر انرجی جذب ہو جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ جسم کو خوراک سے حاصل ہونے والی کیلوریز کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج سے حاصل ہونے والی توانائی سے موٹاپے سے بچا جا سکتا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours