فرینکفرٹ: جرمنی میں آٹو کمپنی بی ایم ڈبلیو کے سی ای او پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے۔
آٹو شو میں شرکت کے دوران بی ایم ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹو آرلڈ کروجر نئے ماڈل کی کار متعارف کروانے جا رہے تھے کہ اچانک لڑکھڑاتے ہوئے اسٹیج پر گر گئے۔
قریب موجود دیگر افراد نے انہیں سہارا دے کر کھڑا کیا۔ آٹو کمپنی کے ترجمان کے مطابق کی طبعیت پہلے ہی سے ناساز تھی۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours