نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک فوج کے افسر کو یو این کے مشن برائے مغربی صحارا (مينورسو) کی فورس کا کمانڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل محمد طیب اعظم، انڈونیشیا کے میجر جنرل امام ایڈے کی جگہ لیں گے، جن کی مدت ملازمت 17 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 30 سال قبل ’مينورسو‘ کے نام سے شروع کیے جانے والے اس مشن کا مقصد جنگ بندی کی نگرانی، صحارا کے لوگوں کی حیثیت اور زمین کے حصے کے لیے حکومتی نظام پر ریفرنڈم کی نگرانی کرنا تھا۔گزشتہ 30 سال میں یو این نے یہاں ریفرنڈم کے لیے ووٹروں کی رجسڑیشن اور اہلیت کے حوالے سے مدد فراہم کی اور مغربی صحارا پر قبضے کے دعوے کے دوران دو گروپوں کی جنگ بندی پر عمل درآمد پر بھی نظر رکھی گئی۔اقوام متحدہ نے موروکو اور پولیساریو کے درمیان مذاکرات میں بھی مدد فراہم کی تاہم اس سے کشیدگی کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد نہ مل سکی۔میجر جنرل اعظم کو اس عہدے کے لیے ان کی 30 سالہ قومی اور بین الاقوامی خدمات پر چنا گیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours