کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان سیریز کے حوالے سے وعدہ خلافی کررہا ہے ۔خیال رہے کہ رواں سال دسمبر میں ہندوستان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مبنی سیریز کھیلنی ہے۔تاہم دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث اس سیریز کے حوالے سے مشکلات کھڑی ہوگئی ہے۔بی سی سی آئی سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے جولائی میں بیان دیا تھا کہ ایک طرف دہشت گردی ہے تو دوسری طرف پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کی امید نہیں کی جاسکتی۔تاہم گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنا موقف کچھ نرم کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہونے کی صورت میں سیریز اب بھی ممکن ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سیریز کا کوئی باضابطہ معاہدہ تو نہیں لیکن ایم او یو موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاک-ہندوستان سیریز کے انعقاد کی یقین دہانی پر ہی بگ تھری کی پاکستان نے حمایت کی تھی۔پی سی بی چیئرمین نے امید کا اظہار کیا کہ پاک ہندوستان سیریز کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہوگا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کےمعاملے پر انہیں اعتماد میں نہ لینے کا تاثر غلط ہے، لیگ کا معاملہ ماہرین اچھے طریقے سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours