ہنگو: تورہ وڑی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ بم دھماکے کے نتیجے میں نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر ملک ممتاز جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلرملک ممتاز دفتر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملک ممتاز موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ چاروں زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل می نہیں آئی۔واضح ر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف واضح حمایت کی وجہ سے خیبر پختونخوا اورقبائلی علاقوں میں عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours