کراچی: سندھ کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے منیجر بشیر بروہی کو اغواء برائے تاوان کے الزام میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔بشیر بروہی پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق ڈی آئی جی موٹروے پولیس بشیر میمن کے بھانجے آصف میمن کو 9 ماہ قبل اغواء کیا تھا، جو 27 روز بعد اچانک اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔ بشیر بروہی کو 2 روز قبل سی آئی اے پولیس نے حیدر آباد سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد حیدر آباد پولیس کے حوالے کیا تھا۔ بشیر میمن کو آج صبح انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس گرفتاری کے بعد جرائم میں ملوث مزید بڑے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours